ریاض (روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل کے متنازعہ نقشے کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازعہ نقشے جاری کیے۔ جس میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں ؛ ڈوبتی معیشت سنبھل گئی، پاکستان ترقی کرنے لگ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔
دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔