جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو عبرت ناک جواب دیا ہے، وزیراعظم نیتن یاہو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو عبرت ناک جواب دیا ہے، اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد تل ابیب میں اپنے پہلا خطاب میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن اسرائیل کے لیے چیلنجنگ ہیں۔ حماس، حزب اللّٰہ اور حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔

نیتن یاہو نے بیروت میں مارے گئے حزب اللہ کے ایک سینئر اہلکار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جاری جنگ بندی کے دباؤ میں آجاتا تو کبھی بھی حماس کے رہنماؤں اور دیگر ہزاروں دہشتگردوں کو ختم نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ چیف آف اسٹاف فواد شکر سے بدلہ لے لیا ہے، اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ ردعمل دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے قتل کے مبینہ مقام کی تصویر جاری

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔ شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا لیکن اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News