پشاور(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہے اسی لیے چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنےکی استدعا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اسٹیٹس کو سےجان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا، یہ شوقیہ مارچ نہیں، مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے، توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں مارچ میں شامل ہوں گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام جمہوری انداز میں تبدیلی اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عوام سیاسی تناؤ اور تقسیم سے بیزار ہو چکے ہیں، نئے صوبوں کے معاملے میں جلد بازی نقصان دہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس سے سماعت جلد مقرر کرنےکی استدعا ہے۔
برائن لارا نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے آواز بلند کردی
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں طلبا پرپولیس تشدد افسوسناک ہے، متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں۔











