جمعرات,  10  ستمبر 2026ء
فیصل آباد: آن لائن فراڈ کے ذریعے 4 ہزار شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد میں آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق  آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک کروڑ 30لاکھ روپے اور 3 کلو سے زائد چاندی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے 4 ہزار شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا، شہریوں سے رقوم غریب افراد کےنام پرکھلوائے گئے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروائی جاتی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق 14 رکنی گروہ کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں