هفته,  07  ستمبر 2024ء
بیٹی کی آخری رسومات پر خاتون کی سج دھج دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)امریکا میں ایک خاتون کی جانب سے مردہ بیٹی کی آخری رسومات کی تیاری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ خاتون کے اس عمل پر لوگوں نے حیرانگی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریسا وِڈر نامی امریکی خاتون نے اپنے بچی کی آخری رسومات کیلئے  باقاعدہ پورا تیار ہو کر خود کو فلمایا اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔بیٹی کی موت پر غم منانے کے بجائے مسکرا کر اور جھومتے ہوئے ویڈیو شئیر کرنے والی خاتون نے اپنی شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا “ اپنی بیٹی کی آخری رسومات کیلئے  تیار ہو رہی ہوں جہاں میں کبھی اپنی شادی کیلئے تیار ہوئی تھی، اپنی بیٹی کا جشن منانے کیلئے اس سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی۔ ویڈیو میں خاتون کی عروسی جوڑے میں تیار ہوئی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد،ہاتھ پاؤں بندھی ملی خاتون سے زیادتی نہیں ہوئی، رپورٹ آ گئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News