هفته,  27 جولائی 2024ء
لڑکے کے گلے میں پھنسا سکہ 7 سال بعد نکال لیا گیا

اتر پردیش (روشن پاکستان نیوز) ھارت کی ریاست اتر پردیش میں 12 سالہ لڑکے کے گلے میں 7 سال قبل پھنسنے والا سکہ ڈاکٹرز نے پیچیدہ سرجری کے بعد کامیاب سے نکال لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکول نامی لڑکا 5 سال کی عمر میں سکہ نگل گیا تھا جو 7 سال تک اس کے سکہ میں رہا۔ اپریل میں اس کے پیٹ میں درد اٹھا تو والدین نے ایک ڈاکٹر کو دکھایا۔

عارضی طور پر انکول کو آرام آگیا تھا لیکن 4 جون کو جب اس کے گلے میں شدید تکلیف ہوئی تو والدین اسے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جہاں معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے اس کے گلے میں ایک روپے کا سکہ ہونے کی نشاندہی کی۔

ایکسرے سے معلوم ہوا کہ سکہ انکول کی خوراک کی نالی میں موجود ہے۔ سکے کو دوربین کے طریقہ کار سے سرجری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔

پیچیدہ سرجری کرنے والے ڈاکٹر وویک سنگھ نے بتایا کہ یہ ایک انوکھا کیس تھا جس میں لڑکے کے گلے میں سکہ 7 سال تک موجود رہا، اس کی وجہ سے نہ صرف لڑکے کی نشوونما رک گئی بلکہ اس کی جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں: اپنی محبت پانے کے لیے 8 سال انتظار کیا، محمد رضوان کا دلچسپ انکشاف

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News