لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خراب موسم سے پاکستان کرکٹ بورڈ بھی پریشان ہوگیا، لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کی راولپنڈی منتقلی کی تصدیق کردی گئی ہے۔
دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ سنسنی خیز میچ میں بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث میچ کا وینیو تبدیل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی، صرف وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔











