هفته,  07 نومبر 2026ء
دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ سنسنی خیز میچ میں بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست

ویلنگٹن (روشن پاکستان نیوز) ویلنگٹن میں بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے جواب میں بھارت نے 26 اوورز میں 7 وکٹوں پر 113 رنز بنائے اور ڈی ایل ایس  قانون کے تحت 4 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

ویلنگٹن:ویلنگٹن میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ سنسنی خیز اور دلچسپ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس (DLS) میتھڈ کے تحت 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں اہم پیش رفت حاصل کر لی ہے۔

میچ کی تفصیلا ت کے مطابق خراب موسم اور بارش کے باعث کھیل کو ابتدائی طور پر فی اننگز 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی باؤلرز کی نپی تلی اور شاندار باؤلنگ کے سامنے کیوی بیٹرز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41 اوورز میں محض 134 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت میں آسمان اچانک ’سرخ‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے 31 رنز کی مقامت پر مبنی اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر بھارتی باؤلنگ کا مؤثر مقابلہ نہ کر سکا۔ بھارت کی جانب سے گرنور برار نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس بھی ثابت ہوئی۔

مزید خبریں