پی سی بی میں وی آئی کلچر ختم ،مفت ٹکٹیں اب نہیں ملیں گی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) نو منتخب چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی میں وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 9 میں وی وی آئی پیز کےلئے مفت پاسز پر پابندی ہوگی ،وی وی آئی پیز باکسز کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،وی وی آئی پیز کو بھی پی ایس ایل کے میچز کےلئے ٹکٹ خریدنا پڑیں گے ،وی وی آئی پیز کی آمد پر مروجہ خصوصی پروٹوکول کا بھی خاتمہ ہوگیا،فرنچائزز کو مفت ملنے والے ٹکٹس میں بھی کٹوتی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا خواجہ سعد رفیق کو این اے 119 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ،کیسے ؟دیکھیں

پی سی بی میں روایتی کھابہ کلچر بھی بند کرنے کی ہدایات کردی گئیں ،ماضی میں وی وی آئی پی کلچر پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے رہے ،محسن نقوی کے اقدامات سے ماضی میں مزے لوٹنے والے پی سی بی آفیشلز پریشان ،پی سی بی کو منافع بخش بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا عزم۔

مزید خبریں