جمعه,  10 مئی 2024ء
مجھے کیا یہ اچھا لگے گا کہ میں کہوں شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا جائے ؟ شاہد آفریدی برس پڑے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ،جس نے کچھ بھی کہنا ہےکہتا رہے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بحیثیت انسان کیا میرا یہ کہنا اچھا ہےکہ شاہین آفریدی کو کپتان بنایا جائے؟

شاہد آفریدی نےکہا کہ محمد رضوان کے بارے میں چار پانچ ماہ سے کہہ رہا ہوں، اسے سفید گیند کا کپتان بنائیں اور بابر اعظم کو سرخ گیند کی کپتانی دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے معاملات میں اگر میں لابنگ کرتا توپی سی بی کا چیئرمین ہوتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News