هفته,  13 جولائی 2024ء
اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا جی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بہت محنتی ہیں اور عوام کے لیے لگن سے کام کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میرا جی کی لاہور پریس کلب میں ہونے والی میڈیا سے گفتگو کے مختصر ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ میرا کے بیان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پر ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کو مریم نواز نے ری شیئر کیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کی مہربانی ہے‘۔

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ میرا جی نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کی۔

دوران گفتگو انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ شادی تو آپ سب نے میری کروانی ہے، ڈولی میں تو آپ سب نے مجھے بٹھانا ہے۔

اداکارہ نے ہاتھ فریکچر ہونے کے سبب شوڑنگ رکنے کا بھی انکشاف کیا اور کہا کہ اب وہ بہتر ہیں اور جلد مختلف پروجیکٹس میں نظر آئیں گی۔

اسی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بےحد متاثر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ جب بھی مریم نواز کو دیکھتی ہیں تو ان سے متاثر ہوتی ہیں کیونکہ وہ بہت محنتی ہیں اور لگن سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News