اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے لانگ مارچ کے حوالے سے ہدایات لیں، سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشورہ ہے کہ لانگ مارچ ملتوی کیاجائے۔
ہم ڈٹے ہوئے ہیں،لانگ مارچ کریں گے، یہ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، سہیل آفریدی
ذرائع نے بتایا کہ محمود اچکزئی نے سہیل آفریدی سے کہا کہ 27 ستمبر لانگ مارچ کال برقرار رکھی جائے، 27 ستمبر کے لائحہ عمل سے متعلق مزید مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔











