مظفرآباد (روشن پاکستان نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے چیف کوآرڈینیٹر لائرز فورم پنجاب راجہ ضمیر الدین احمد نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں مظفرآباد میں کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کے ہمراہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پر حلقہ ایل اے-27 کی مسلم لیگ (ن) کی امیدوار میڈم نورین کی حمایت میں مختلف سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں۔ انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی سمیت مختلف جماعتوں کے سابق کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کا مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جانب سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے اظہارِ امید کیا کہ 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔











