هفته,  27 جولائی 2024ء
نواز شریف بھی لاڈلے، اس بار دھاندلی کے سارے ریکارڈ ٹو ٹ گئے، فضل الرحمن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ نواز شریف بھی لاڈلے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلوں میں پاکستان مسلم لیگ ن بھی شامل ہوگئی۔

تانے والوں نے بتادیا کہ میاں صاحب آپ کایہ قد ہے۔یہ سیٹ آپ نہیں جیتے یہ ہم نے آپ کو دی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نواز شریف کس احسا س کیساتھ اسمبلی میں بیٹھے گا؟اس بار الیکشن میں دھاندلی سال 2018سے زیادہ ہوئی ہے۔ اس بار سارے ریکارڈ ٹو ٹ گئے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کو حکومت میں آنا چاہیے یا نہیں؟ مجیب الرحمان شامی کا نواز شریف کو اہم مشورہ

انہوں نے کہا کہ اسطرح نظام چل ہی نہیں سکتا۔جب تک عوام کے معاملات میں مداخلت بند نہیں ہوگی اس ملک کا چلنا مشکل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News