هفته,  27 جولائی 2024ء
ن لیگ کو حکومت میں آنا چاہیے یا نہیں؟ مجیب الرحمان شامی کا نواز شریف کو اہم مشورہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی کہا ہے کہ حکومت تو بعد میں بنے گی تماشہ پہلے بن گیا ہے، نواز شریف اس بیساکھی پر کھڑے نہیں ہوں گے، اگر اللہ تعالی نے ان کی مت نہ ماری تو وہ کسی کے سہارے پر یہ حکومت نہیں لیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں اب مشکل فیصلے کرنے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنی ہے، آئی ایم ایف سے ڈیل کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے، اس لیے اپ کو ہر وقت سولی پہ لٹکے رہنا ہے، انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں میرا نہیں خیال کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف حکومت سنبھال لیں گے،

ٹی وی پروگرام میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ حکومت تو بعد میں بنے گی تماشہ پہلے بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس بیساکھی پر کھڑے نہیں ہوں گے، اگر اللہ تعالی نے ان کی مت نہ ماری تو ،وہ کسی کے سہارے پر یہ حکومت نہیں لیں گے،

انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں اب مشکل فیصلے کرنے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنی ہے، آئی ایم ایف سے ڈیل کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے، اس لیے اپ کو ہر وقت سولی پہ لٹکے رہنا ہے، انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں میرا نہیں خیال کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف حکومت سنبھال لیں گے،
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پی پی دونوں جماعتیں خلوص دل کے ساتھ ذمہ داری سنبھالیں، پھر مشکل فیصلے کریں، تو پھر گاڑی چل سکتی ہے، اگر ایسا نہیں ہوگا ،یا پھر یہ ہو پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ جائے، کیونکہ پی ٹی آئی وحدت المسلمین میں شامل ہو رہی ہے،

اگر پی ٹی ائی میں پھوٹ پڑ جاتی ہے دو دھڑے بن جاتے ہیں، ایک کہتا ہے کہ نہیں ہمیں بات کر لینی چاہیے، دوسرا کہتا ہے نہیں ہمیں بات نہیں کرنی چاہیے، تو پھر وہاں سے ایک گروپ ٹوٹ کے ا کر حکومت سازی میں شریک ہو جائے، تو یہ تو ممکن ہو سکتا ہے کہ حکومت بن جائے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید ایسا ہو جائے کیونکہ دنیا میں کیا ہے جو ناممکن ہے ،
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ کی بلاول نے جو پیشکش کی ہے یہ پیشکش نہیں ہے ،یہ سیاست ہے اب مسلم لیگ نون اس کا کیا جواب دے گی،یہ دیکھنا ہوگا

انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی کہہ دے کہ نواز شریف کو ایوانن صدر میںبٹھا دیتے ہیں آپ وزیراعظم بن جائیں یہ بھی آفر ہو سکتی ہے،

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News