اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز): وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لیے باضابطہ طور پر تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی سپلائرز سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
گندم کی اسٹوریج کے لیے استعمال ہونے والی گولیوں سے متعلق اہم ہدایت
ٹی سی پی کے مطابق ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی 5 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے معاہدے کر چکا ہے۔
مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا بنیادی مقصد ملک میں گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنا اور عام صارفین کے لیے آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔











