پیر,  20 مئی 2024ء
سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر وہ پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا تھا اس وقت بھی ساتھ بیٹھنےکو کہا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا، بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کو لاہور میں واضح برتری حاصل، حیران کن نتائج سامنے آگئے

ان کاکہنا تھا کہ سانحہ نو مئی کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ یہ پتہ تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرے گی، یہ نہیں پتہ تھا کہ حملےکرے گی، حملے کا پتہ ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News