پیر,  20 مئی 2024ء
پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ میں عہدوں کیلئے مزیدرسہ کشی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کی مرکزی لیڈرشپ میں عہدوں کےلئےمزیدرسہ کشی کاسلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک نیوزتحریک انصاف کے اندر مزید اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا ۔پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کے لیے کھینچا تانی جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق بانی چیئرمین نے زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزدکیا، پارٹی میں اختلاف رائے سامنے آیا تومعاملہ سیاسی کمیٹی کوبھجوایا گیا، پارٹی رہنماوں میں زین قریشی پر موروثی سیاسی جانشین ہونے کیوجہ سے اختلافات موجودہیں،رہنماوں کی رائے ہےکہ موروثی سیاست پارٹی کے نظریہ کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، عمران خان

ذرائع کےمطابق صاحبزادہ محبوب سلطان کا نام بھی پارلیمانی لیڈر کے طور پر تجویز کیا گیا تھا سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر پنجاب سے نامزدکیاجائیگا،نامزدگی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News