شانگلہ:(محب) شانگلہ کے علاقے الوچ پورن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت کی سیڑھیاں ٹوٹ کر ندی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ 27 اکتوبر کو شام 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب اسسٹنٹ کمشنر طارق خان کی موجودگی میں محکمہ مال کے عملے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا۔ اس دوران ایک ایکسکیویٹر کے کام کرنے کے باعث سڑک کے ساتھ واقع عمارت کی سیڑھیاں ٹوٹ کر نیچے ندی میں جا گریں۔ سیڑھیوں پر کھڑے افراد بھی ان کے ساتھ ندی میں گر گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 10 سے 12 سالہ عباس ولد ظہور بھی شامل تھا، جو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق بچے کا تعلق مارامے سے بتایا گیا ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 7 افراد کو علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
برازیل: خودکار ٹرین گری ہوئی کرین سے ٹکرا گئی، آپریٹر زخمی
زخمیوں میں سمیع اللہ، اورنگزیب، انیس، بصیر، محمد زکریا، مراد اور ارشاد شامل ہیں۔ زخمیوں کی عمریں 8 سے 50 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جبکہ ان کا تعلق لنڈئ، کانبا الوچ، نیم کلے اور بینگلئ سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔











