مکہ مکرمہ(روشن پاکستان نیوز) مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طوافِ کعبہ کیا۔
مکہ مکرمہ اورگردونواح میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں،مسجد الحرام میں بھی بارانِ رحمت سے روح پرور مناظردیکھنے کو ملے۔
بنکاک میں 300 ملی میٹر بارش، حکومت کا 2 روزہ تعطیل کا فیصلہ
بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طوافِ کعبہ جاری رکھا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت پر شکر ادا کیا،شہر اور گردونواح میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، بارش نے روحانی ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔











