منگل,  27 اکتوبر 2026ء
الیکشن فراڈ میں ملوث افراد کو سزا دلوانے پر 10 لاکھ ڈالر انعام دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹں(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن فراڈ پر سزا دلوانے والے کو 10 لاکھ ڈالر  دینےکا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ جو شخص بھی وسط مدتی انتخابات میں ووٹر فراڈ سے متعلق خبر دے گا اگر اس کے نتیجے میں فراڈ کرنے والے کو سزا ہوگئی تو خبر دینے والے کو دس لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔

’وہ ایک جنگجو وزیراعظم ہے‘، ٹرمپ نے اسرائیلیوں سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے اپیل کردی

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے مل کر جو کام شروع کیا وہ پورا کر سکیں۔

مزید خبریں