بدھ,  14 اکتوبر 2026ء
بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

واشک(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واشک کے علاقے پلانتک میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 4 دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد شہید

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد عوام کو لوٹنے، اور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔

مزید خبریں