منگل,  13 اکتوبر 2026ء
پاکستان کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ای آر کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد(محب) پاکستان نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ای آر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح ٹو ای آر جدید نیوی گیشن سسٹم اور جدید ترین ایویونکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح ٹو ای آر میزائل انتہائی بلند رفتار اور درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید نیوی گیشن سسٹم اور ایویونکس ٹیکنالوجی کی بدولت میزائل کی رہنمائی اور ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

فتح ٹو ای آر کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور جدید میزائل نظام کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید خبریں