بدھ,  14 اکتوبر 2026ء
ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، بریگیڈیئر رضا جنرل نقدی

تہران(روشن پاکستان نیوز) امریکی فوج کی جانب سے ایران پر زمینی حملے کی قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا۔

جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ ایران پر حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، زمینی حملے کی باتیں امریکی میڈیا کا پروپیگنڈا ہیں، امریکا نتائج جانتا ہے، اس لیے ایسے اقدام سے گریز کرے گا۔

امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا

انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی گرفتار ہو سکتے ہیں، عراق اور افغانستان جنگوں پر امریکا نے کھربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن امریکا کو آخرکار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،  ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔

مزید خبریں