هفته,  10 اکتوبر 2026ء
پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے ریاض کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ مسافروں اور فلائٹ عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے تمام متعلقہ مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے قبل پی آئی اے کے کال سینٹر یا آفیشل ذرائع سے اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال لازمی معلوم کر لیں۔

 کشمیر ڈیوٹی سے انکار، اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق حالات معمول پر آتے ہی ریاض کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں