جمعه,  09 اکتوبر 2026ء
گورنر فیصل کریم کنڈی کی پی ٹی آئی اور سہیل آفریدی کو وارننگ، عملی اقدامات کا انتباہ

پشاور(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گورنر ہاؤس کی حفاظت کا مکمل علم ہے اور وہ جانتے ہیں کہ مخالفین کو کیسے قابو کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ محض ڈائیلاگ نہیں بولتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر جرات ہے تو پہلے ان کے لیڈر سامنے آئیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید خبردار کیا کہ اگر 9 مئی جیسے واقعات دہرانے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو اپنی آنے والی نسلوں کو بھی بتانا پڑے گا کہ اس قسم کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کا انکشاف

فیصل کریم کنڈی کے بیان کو پی ٹی آئی اور سہیل آفریدی کے لیے سخت انتباہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے گورنر ہاؤس کی سکیورٹی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتِ حال سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں