اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز): سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا می فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ جہنم واصل دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
قازقستان: بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران گرفتار











