اتوار,  04 اکتوبر 2026ء
کرس گیل کی سب سے بڑی ٹی 20 اننگز کا ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل کی سب سے بڑی اننگز کا ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

جنوبی افریقی بیٹر پریٹیوریس نے سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں 188 رنز کی اننگز کھیلی، 20 کے بلے باز نے 79 گیندیں کھیل کر 13 چوکے، 15 چھکے لگائے۔

کرس گیل نے 2013 میں 66 گیندوں پر 175 رنز بنائے تھے جس میں 13 چوکے اور 17 چھکے لگائے تھے۔

پریٹوریس ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بننے سے صرف 12 رنز دور رہے، تاہم ان کی شاندار اننگز نے 2013 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف کرس گیل کی ناقابلِ شکست 175 رنز کی اننگز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور

اس کے ساتھ ہی پریٹوریس مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

پریٹوریئس کی غیر معمولی اننگز کی بدولت ٹائٹنز نے 3 وکٹوں پر 267 رنز بنائے، جو سی ایس اے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

مزید خبریں