هفته,  03 اکتوبر 2026ء
پہلا راؤنڈ ہو، دوسرا یا تیسرا، مارچ نہیں ہوگا: سجادہ نشین بری امام سرکار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دربار حضرت بری امام سرکار کے سجادہ نشین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلا راؤنڈ ہو، دوسرا یا تیسرا، مارچ نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب بری امام سرکار نے سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کو مزید کتنا بے وقوف بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کے مارچ کے حوالے سے بھی انہوں نے یہی بیان دیا تھا اور اب 4 اکتوبر کے مارچ کے حوالے سے بھی واضح کیا ہے کہ مارچ نہیں ہوگا۔

سجادہ نشین بری امام سرکار کا کہنا تھا کہ عوام کو حقائق سے پسِ پردہ رکھا جا رہا ہے، آخر کب تک سادہ لوح عوام کو لالی پاپ دیا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے، سڑکیں بند ہیں، کاروباری حالات خراب ہیں، اسکول بند ہیں جبکہ معیشت بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ مزید طاقتور ہوتی جا رہی ہے جبکہ عام عوام پستی جا رہی ہے۔

پیر صاحب بری امام سرکار نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مفادات دیکھ رہی ہیں، ملک پاکستان کی کسی کو پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام عوام کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے اور لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سروے کیا جائے تو گزشتہ تین چار سالوں کے دوران ذہنی دباؤ کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری افراد ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں جبکہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

سجادہ نشین بری امام سرکار نے کہا کہ وہ سوچتے ہیں کہ ملک کا مستقبل کیا ہوگا۔

مزید خبریں