اتوار,  27  ستمبر 2026ء
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پمز اسپتال میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کا روپ دھار کر پمز اسپتال میں شہریوں سے لوٹ مار اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقم چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے پمز اسپتال آنے والے شہریوں کو دھوکہ دیتے اور ان سے رقم بٹورتے تھے۔

قازقستان: بحری مشق کے دوران 14فوجیوں کی ہلاکت پر5 افسران گرفتار

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ان کے سابقہ جرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں