هفته,  26  ستمبر 2026ء
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

ریاض(26 ستمبر 2026): پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی عرب باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ‘مکہ معاہدے’ کے تحت دفاعی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا گیا، جبکہ مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے عسکری سربراہان کے حالیہ اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے بھی خصوصی بات چیت کی گئی، اور مکہ معاہدے کے تحت ایسے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

مزید خبریں