کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ستمبر سے اب تک 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شابان کے دوران 24 ستمبر کو 5 بھارتی حمایت یافتہ 22 خوارج ہلاک ہوچکے ہیں اور ان کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیے ہیں۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن خطرے کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، نوشکی میں 25 ستمبر کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 11 دہشت گرد ہلاک کیے گے اور ان کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔











