کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ کے ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق قمبرانی کے علاقے الہ آباد کے ایک گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو گھر کے اندر پھٹ گیا تھا۔
کوہاٹ پولیس لائنز کے قریب خودکش حملہ، 16 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
پولیس کے مطابق لاشیں کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردی گئیں جب کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر شواہد جمع کرلیے ہیں۔











