اتوار,  13  ستمبر 2026ء
حکومت کا موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پرپڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم شروع کررہے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی والوں کو فی لیٹرپیٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائےگا۔

موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت دو پہیوں اور تین پہییوں والی سواریوں پر ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر جبکہ  800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لیٹرپیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائےگا۔

مزید خبریں