هفته,  12  ستمبر 2026ء
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان

کراچی(روشن پاکستان نیوز)  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کےکرائے5 فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔

پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی ناقابل قبول ہے، حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی تھی، حکومت نے 40 دن کا وقت مانگا تھاجو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے، 40 روز مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں