اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، سعودی وزیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، بالخصوص زراعت اور ماحولیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب
واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان، کویت دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے ادارہ جاتی روابط اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
کویتی وفد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔











