راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا جبکہ 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
بلوچستان: سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔











