راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واشک اور مستونگ میں آپریشنز کے دوران 12 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے 6 دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، سکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اگست کو مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا: ٹرمپ نے خبردار کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست کو کارروائیاں ‘ردالفتنہ 3’ کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے کا حصہ تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ‘عزم استحکام’ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔











