کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں خواجہ سراؤں نے بوٹ بیسن تھانے پرپتھراؤ کرکے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔
کراچی میں زیر حراست خواجہ سرا پر پولیس کے مبینہ تشدد کے معاملے پر خواجہ سراؤں نے بوٹ بیسن تھانے پر جمع ہوکر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں سیف سٹی کیمرے اور پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق پتھراؤ کرنے والے خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 خواجہ سراؤں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 خطرناک ملزمان ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر چند بھکاری گرفتار کیے تھے، اس دوران ایک خواجہ سرا کی ناک سے خون نکلا، خواجہ سراؤں نے واقعے کو تشدد کا رنگ دینے کی کوشش کی۔











