جمعرات,  30 جولائی 2026ء
ڈی آئی خان: پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا، بی ڈی ایس انچارج زخمی، ہینڈ گرنیڈ پھٹ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان(روشن پاکستان نیوز) : ڈی آئی خان پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج کا کمرہ تباہ اور وہ خود زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ کے انچارج عنایت اللہ عرف ٹائیگر کے کمرے کے قریب واقع مال خانے میں ہوا۔

حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے بعد مال خانے میں موجود ہینڈ گرنیڈ یکے بعد دیگرے پھٹتے رہے، جس سے بی ڈی ایس انچارج کے کمرے کی دیواریں اور چھت منہدم ہو گئیں۔

واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، اندھا قتل ٹریس، اشتہاری گرفتار، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

دھماکے کے بعد پولیس لائنز میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں