اسلام آباد (نیوزڈیسک )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی دیا ہے جس کے بعد انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کر دیا گیا۔
ملک میں نئے وزیراعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل ہی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس کو خالی کردیاہے ۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ،کب ہونگے ؟ دیکھیں خبر میں
انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاوس سے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے ہیں ۔
یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ 6ماہ سے زائد عرصے تک نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں ۔