اتوار,  21 جون 2026ء
ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال سے متعلق اہم اعلان

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں 4 روز سے جاری ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم کر دی گئی۔

آل ٹرانسپورٹ اتحاد مالکان اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ٹرانسپورٹر نے 4 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا تھا کہ ہڑتال کا فیصلہ ہر طرف سے مایوسی کے بعد کیا گیا تھا، مطالبات کے لیے صوبائی حکومت کے ہر ذمہ دار سے رجوع کیا، ای چالان کے جرمانے کم کرنا سب سے بڑا مطالبہ ہے۔

کراچی میں بس مالکان کا غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے کہا تھا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا تو ہڑتال جاری رہے گی، ای چالان کے باوجود بھی مینول چالان کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں