راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز): سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے چار خوارج ہلاک کر دیے۔
مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے دو دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں دو خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، مارے گئے خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
فیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمےکیلیے پُرعزم ہیں، غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔











