بدھ,  15 جنوری 2025ء
ارشدندیم کا کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے؟جانئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تن آور درخت بن چکا ہے۔

جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکر گزار ہوں، پاکستان بورڈ اور کوچ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔

دوسری جانب اگر دیکھا جائے کہ جب ایسے پودے سیاسی جماعتیں لگانا شروع کریں گی تو یہ تو فلاں جماعت کا پودا ہے مطلب ہر جماعت کا پودا یہ وہ پودا ہے جو معاشرے کو تقسیم کی طرف مزید لے جائے گا۔

جبکہ ارشد ندیم ایک کھلاڑی ہے کھلاڑی کے مورال کو بلند نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف اپنی سیاست کو چمکانا مقصود ہے اب وہ چاہے جو بھی سیاسی جماعت ہو لیکن یہ سیاسی جماعتوں کا یہ وطیرہ کسی طور درست نہیں مضبوط معاشرے اتحاد استقامت سے بنتے ہیں ۔

ارشد ندیم کے ساتھ ایک شخص کی تصویر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ بیس ہزار کی گڈی ارشد ندیم کو تھما رہے ہیں اور دوسری طرف ارشد ندیم کا بے ڈھنگا سا جواب میں عمرہ کے لیے پیسے جمع کر رہا ہوں جبکہ صاحب بہادر سرکاری ملازم بھی ہے ۔

میں وزیراعظم کا پودا ہوں رٹی رٹائی تقریر سے نہیں موجودہ حکومت اپنی کارکردگی سے بہتر ہو گی تقسیم سے نہیں کیونکہ ارشد ندیم پورے ملک کا پودا ہے ان سب کا پودا ہے جنھوں نے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا تھا

مزید خبریں