منگل,  30 اپریل 2024ء
حالیہ بارشوں سےخبیرپختونخوامیں تباہی32افراد جاں بحق،41زخمی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) حالیہ بارشوں نےخیبرپختونخوامیں تباہی مچادی، حادثات میں 32افرادجاں بحق اور41زخمی ہوگئے۔

تفصیلا ت کےمطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی پی ڈی ایم اےنےرپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے 12 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں، زخمی ہونے والوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں، صوبے میں مجموعی طور 1370 مکانات کو نقصان پہنچا،160 گھر مکمل جبکہ 1210 گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کےمطابق بارشوں سے زیادہ نقصان خیبر، دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ اور مہمند میں ہوا، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں اور وزیرستان میں بھی نقصان ہوا، صوبے کے 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری کردئیےگئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 18سے21اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News