منگل,  21 مئی 2024ء
برطانیہ کے مختلف شہروں میں فوک میلے کا انعقاد،معروف گلوکاربشیر لاہورپرفارم کرینگے

شیففیلڈ(روشن پاکستان نیوز)مرکری پرموشنز کی طرف سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں فوک میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکری پروموشن نے بتایا کہ برطانیہ کے دومختلف شہروں بریڈ فورڈ اور شیفلڈ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے فوک میلے کا اہتمام کر رہے ہیں۔

فوک میلے میں قوال شہباز فیاض ،فوک گلوکار بشیر لوہار،بھنگڑا پرفارمررضی رضی اپنی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بریڈ فوڈ میں سوموار 24 جون لیسیم بینکوئٹ سوٹ میں شام سات بجے تمام گلوکار براہ راست پرفارم کریں گے ۔

 

 

اس کے بعدشیفرڈ میں بروز بدھ تین جولائی کوعروج بینکوئٹ سوٹ میں مذکورہ گلو کار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

براہ راست پرفارمنس میں مشہور فوک گانے بھی پیش کیے جائیں گے ،جن میں بول کفارہ، میرا دل یہ پکارے آجا جبکہ لتا جی کے بھی گانوں پر پرفارمنس کی جائے گی۔

پروگرام میں شرکت کے لئے پاکستان سے گلو کار اور دیگر پرفارم کرنے ولاے برطانیہ پہنچیں گے۔

ٹکٹ کی قیمت کم از کم 20 پائونڈ رکھی گئی ہے جبکہ ٹکٹ کی آن لائن بکنگ بھی دستیاب ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News