جمعه,  17 مئی 2024ء
حکومت مذاکرات کیلئے کارڈ شو کرے، علی محمد خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کر سکتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جس کو بھی کندھا ملا وہ کندھے پر بیٹھ کر آیا، حکومت فارم47 کی ہے لیکن ا قتدار انجوائے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دشمن نہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگا کر آگے بڑھیں، سپریم کورٹ غیرجانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ سب چیزوں سے اہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، پارٹی میں کون واپس آتا ہے یہ بانی کا اختیار ہے، لوگ خوشی سے پارٹی سے نہیں گئے مجبوری میں گئے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنی چاہیے، اندرونی معاملات پر پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News