جمعه,  17 مئی 2024ء
پنجاب میں 18سے21اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 18سے21اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ طوفانی بارشوں آسمانی بجلی کی گرج چمک اور تیز ہواؤں کی موسمی پیشگوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئوسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردیں۔
ندی نالوں کے راستے میں رکاوٹوں کو فی الفور ہٹایا جائے۔ریسکیو ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لئے تیار ہیں ۔تمام ادارے ملکر باہمی تعاون سے ہی قدرتی آفات کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہو گا۔ دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر بسنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پانی کے بہاؤ کو ممکن بنا کر جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں ۔

مزید پڑھیں: دھوپ ، بارش ، یا ژالہ باری ، آ ج پاکستان میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News