اتوار,  28 اپریل 2024ء
ناصربٹ کے سینیٹ الیکشن جیتنے پر ن لیگ برطانیہ کے رہنمائوں کی مبارکباد

لیڈز(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے مرکزی رہنما ناصر محمود بٹ کے سینٹ کا الیکشن جیتنے پر یوکے مسلم لیگی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے برٹش پاکستانی کمیونٹی کی فتح قرار دیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ برطاینہ کے رہنماؤں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )یارکشائر اینڈ ہمبر سائیڈ اسد سجاد بٹ،جنرل سکریٹری یوتھ ونگ یوکے حاجی سیف احمد ،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر برطانیہ طارق بٹ ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ویسٹ یارکشائر ملک نعمان شہزاد،راجہ طاہر رہنما مسلم لیگ (ن )برطانیہ اور دیگر نے پاکستان مسلم لیگ (ن )برطاینہ کے مرکزی رہنما ناصر محمود بٹ کو سینٹ کا الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف نے جس طرح ایک عام پارٹی کارکن کو سینٹ کا ٹکٹ دے کر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔

مزیدپڑھیں:امریکا، پولیس کی جانب سے پکڑی گئی منشیات چوہے کھانے لگے

مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ نو منتخب سینیٹر ناصر محمود بٹ نہ صرف پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

لیگی رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کی کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن اور دیگر برطانیہ میں قائم قونصل خانوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کیا جائے جو اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News