اتوار,  12 مئی 2024ء
امریکا، پولیس کی جانب سے پکڑی گئی منشیات چوہے کھانے لگے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکا کے شہر نیو اورلینز میں پولیس کی جانب سے پکڑی گئی منشیات (چرس) کو چوہے کھانے لگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو اورلینز پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جس کمرے میں شواہد یا ضبط کی گئی چیزیں رکھی جاتی ہیں وہاں موجود منشیات چوہے کھا رہے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ این کرک پیٹرک کا کہنا ہے کہ دفاتر اتنے گندے ہیں کہ جانور شواہد والے کمرے میں پہنچ جاتے ہیں، افسران کی میزوں پر بھی چوہے کئی بار گر چکے ہیں جبکہ عمارت میں کوکروچوں کی بھی بہتات ہے۔

مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ

حکام کا کہنا ہے کہ اگر چوہے منشیات کھا رہے ہیں تو ان پر بھی انسانوں کی طرح ہی والا اثر پڑے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News